راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس میں جزوی بحث کے بعد سماعت تیرہ جولائی تک ملتوی کردی ۔پیر کو ملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ کے صابرہ بی بی قتل کیس کے موقع پر گرفتار ملزمان کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر چوہدری ظہور ایڈووکیٹ نے جزوی بحث کی جس کے بعد عدالت نے مزید کاروائی کیلئے سماعت13 جولائی تک ملتوی کردی ۔