اسٹاک مارکیٹ شدیدمندی:انڈیکس995 پوائنٹس گھٹ کررواں سال کی کم ترین سطح پرآگیا

Jul 10, 2018

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا،گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی شکار اسٹاک مارکیٹ کاروبار ہفتہ کے آغاز پر بھی مندی کی گرداب سے نہ نکل سکی۔ پیر کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 900پوائنٹس گھٹ گیا جس مارکیٹ 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی اور انڈیکس 39200 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 176ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے کم ہو کر 81کھربروپے پر آگیا ۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کے سبب اسٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران زیادہ وقت تنزلی کا شکار دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 76ارب52کروڑ55لاکھ4ہزار 606روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83 کھرب 58 ارب32کروڑ79لاکھ 94ہزار 936 روپے سے گھٹ کر 81کھرب 81 ارب 80 کروڑ24لاکھ رہ گیا ۔

مزیدخبریں