معروف شاعر،افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کومداحوں سےبچھڑے 12برس بیت گئے

Jul 10, 2018 | 11:50

ویب ڈیسک

معروف شاعر ، افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی 13برسی منائی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شاعر، افسانہ نگار اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کی 13 ویں برسی  منائی  جا رہی ہے ،احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء  کو صوبہ پنجاب کے ضلع خوشا ب میں پیدا ہوئے،ان کا تعلق خانقاہ سے تھا، اسی لئے ان کے مزاج میں قلندری اورصوفیت تھی، انہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسے میں اور پھر اعلیٰ  تعلیم بھاگلپور میں حاصل کی،احمد ندیم قاسمی نے پہلا شعر1927ء  میں کہا جبکہ پہلی نظم 1931ء  میں سیاست لاہور میں شائع ہوئی تھی، جو انہوں نے مولانا محمد علی جوہر کی وفات پر کہی تھی ،احمد ندیم قاسمی کے 17 افسانوی اور 6 شعری مجموعے شائع ہوئے، تنقید و تحقیق کی تین کتابیں چھپیں اور ترتیب و ترجمہ کے تحت بھی ان کی چھ کتابیں منظر عام پر آئیں،قاسمی صاحب نے بچوں کے لئے بھی بہت کچھ لکھا اور ان کا انتخاب تین کتابوں کی شکل میں شائع ہوا، ان کے افسانوں کے ترجمے دنیا بھر کی ایک درجن سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو کر شائع ہوئے۔احمد ندیم قاسمی کو حکومت پاکستان نے ان  کے لازوال  خدمات کے اعتراف میں 1968ء  میں تمغہ حسنِ کاکردگی اور 1980ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔احمد ندیم قاسمی نے 90 سال کی عمر پائی اور 10 جولائی2006ء  کو لاہور میں وفات پائی۔ مرحوم  کے ایصال ثواب کیلئے تقریبات منعقد کی گئیں ۔

مزیدخبریں