محمدصادق سنجرانی کا دیامربھاشا اورمہمندڈیموں کیلئے15لاکھ روپے کاعطیہ

قائمقام صدرمحمدصادق سنجرانی نے دیامربھاشا اورمہمندڈیموں کیلئے15لاکھ روپے کاعطیہ دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ڈیموں کیلئے فنڈزجمع کرنے کیلئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے عمل کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کایہ اقدام نہ صرف بروقت ہے بلکہ پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔

صادق سنجرانی نے سمند ر پارپاکستانیوں پر زوردیاکہ وہ اس قومی فریضے کیلئے عطیہ دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی کے حوالے سے ہنگامی صورتحال نافذ کی جانی چاہیے اور عوام کو اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن