اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر سمیت تنازعات والے اور مقبوضہ علاقوں میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر طریقے تلاش کرنے پرزوردیاہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے بچوں سے متعلق عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزیوں اور ان کے غلط استعمال کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس غلط رجحان میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
پاکستانی مندوب نے جو مسلح تنازعات اور بچوں کے بارے میں مباحثے میں اظہارخیال کررہی تھیں کہاہے کہ اکثر بچے تنازعات کا شکار ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کے گھروں اور سکولوں کو تباہ کرکے برا ہ راست نشانہ بنایا جاتا ہے اور خوراک اور پانی کی فراہمی جان بوجھ کر منقطع کردی جاتی ہے۔