امیر الدین میڈیکل کالج کا سالانہ کانووکیشن، 175طلبا کو ڈگریاں،65 میڈلزتقسیم

لاہور( نیوز رپورٹر) امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی کا سالانہ کانووکیشن، 175طلبا کو ڈگریاں، 65 میڈلزتقسیم کئے گئے ۔ لاہور جنرل ہسپتال سے وابستہ دونوں میڈیکل اداروں کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔اس امر کا اظہار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پی جی ایم آئی کے سابق ڈین و حکومت پنجاب کے نامزد پروفیسر آف ایمریٹس ڈاکٹر راشد لطیف خان تھے 175طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں اور مجموعی طور پر 65گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے جن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو امیر الدین میڈیکل کالج کے پروفیسرز نے اپنی جیب سے گولڈ میڈلز دیے۔قصور کے محنت کش کی ہونہار بیٹی ڈاکٹر عائشہ ریاض نے14گولڈ میڈلز حاصل کر کے امیر الدین میڈیکل کالج کی بیسٹ گریجویٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف نے کہا کہ آج کا دن طلبا و طالبات کے والدین کیلئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے جن کا اپنے بچوں کو مسیحا بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن