حوثی ملیشیا نے ملک میں 76 مساجد شہید کرڈالیں: یمنی وزیراوقاف

Jul 10, 2019

صنعاء (این این آئی)یمن کے وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد عطیہ نے ایران نواز حوثی ملیشیا پر مساجد اور عبادت گاہوں پرحملوں کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014ء کے بعد حوثیوں نے یمن میں 76 مساجد کو بم دھماکوں میں شہید کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سیخطاب میں یمنی وزیر نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے مساجد کو کئی طرح سے نشانہ بنایا جاتا رہا۔ درجنوں مساجد کو بارود سے اڑا دیا گیا۔ کئی مسجدوں کو مورچوں اور اسلحہ کے ڈپوئوں میں تبدیل کیا گیا۔

مزیدخبریں