پاکستا ن کی سلامتی کوکمزور کرناہر بھارتی جماعت کاا یجنڈ ا ہے: شر یف الدین قذافی

Jul 10, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر شر یف الدین قذافی نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی سلامتی کو کمزور کرنا یقینا ہر بھارتی جماعت کا ا یجنڈ ا ہے۔ کنٹرول لائن پر د ھماکے میں پاک فوج کے پانچ نوجوانوں کی شہادت نے پاکستان کی امن پالیسی اور بھارت کے گھنائو نے چہرے کو واضح کر دیا ہے ۔ پاک فوج ملک کے دفاع ، سکیو رٹی اور خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے۔ بھارت سے پاکستان کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ حکمرانوں اور قوم کو بھی مکمل چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں