اسلام آ با د( نامہ نگار)پاکستا ن میں سپین کے سفیر مینول ڈورین نے گذشتہ روز کامسیٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں ایگزیکٹیو ڈائریکٹرڈاکٹرایس ایم جنید زیدی اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی سپین کے سفیر نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹرڈاکٹرایس ایم جنید زیدی کو سپین آنے اور وہاں اعلیٰ سطحی تعلیمی اداروں میں سپین کے سکالرز سے ملاقات کی دعوت دی مینول ڈورین نے پاکستا ن کے ساتھ سائنسی علوم کے تبادلے باہمی ثقافتی راوبط اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کو بڑھانے کی پیشکش کی ڈاکٹر جنید زیدی نے ان کی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
سپین کے سفیر کی کامسیٹ ہیڈکواٹرز میں ڈاکٹر جنید زیدی سے ملاقات
Jul 10, 2019