خرم نواز گنڈا پور نے اینیمیٹڈ کلپ کو حقیقی قرار دیدیا‘ ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے غلطی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پرمعروف ویڈیو گیم’’گرینڈ تھفٹ آٹو فائیو‘‘کا ایک اینیمیٹڈ کلپ اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے حقیقی فوٹیج قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہنسی اور طنزو مذاح کا طوفان برپا ہوگیا۔ منگل کو روسی ٹیلی ویژن ’’آر ٹی‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے غلطی سے ٹویٹر پر مشہور ویڈیو گیم ’’گرینڈ تھفٹ آٹو فائیو‘‘کا ایک اینیمیٹیڈ کلپ جاری کردیا اور اسے حقیقی فوٹیج قرار دیدیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے ٹویٹر پر ایک رن وے پر کھڑے ٹینکر ٹرک اور اسکی طرف بڑھتے ہوئے ہوائی جہاز کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اسکے نیچے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک طیارہ حادثے سے بال بال بچا جو کہ ایک بڑے سانحے کا باعث بن سکتا تھا تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے معجزانہ طور پر بچا لیا‘‘۔ ٹویٹ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا اور صارفین نے انہیں اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب طنز ومذاح کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

ای پیپر دی نیشن