عمران خان ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی وعدے کی پاسداری کریں،علامہ اورنگزیب

Jul 10, 2019

کراچی (نیوز رپورٹر )وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ میںقوم کی بیٹی اورپاکستان کی عزت کووطن واپس لانے کاوعدہ پوراکریں۔اقتدرمیںآنے سے پہلے بڑے بڑے جلسوںمیںقوم کے سامنے بلندوبانگ دعوے اوروعدے کرنیوالاحصول اقتدارکے بعداپنے وعدے کوعملی جامہ نہ پہناکرملک وقوم سے بے وفائی کے مرتکب ہورہے ہیں،ڈاکٹرعافیہ صدیقی پاکستان کی عزت اورقوم کی بیٹی ہے،ڈاکٹرعافیہ کوڈالرکے عوض اغیارکوفروخت کرنیوالاآج وطن سے دور لاوارث اورنشان عبرت بناپڑاہواہے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامی تاج محمدحنفی ودیگرنے مرکزاہلسنّت میںاہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ حصول اقتدارسے قبل موجودہ حکمرانوںنے بڑے بڑے دعوے کیے تھے،لیکن اقتدارملنے کے بعدتمام تروعدے اوردعوے بھلاکرقوم کومہنگائی کے سیلاب کی نذرکرکے قوم کی چیخیںنکالنے میںدن رات لگے ہوئے ہیں،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کومحض اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلم خاتون ہونے کی سزادی گئی ہے،اگرڈاکٹرعافیہ کسی اورملک کی بیٹی ہوتی توکسی کوبھی ان پرہاتھ لگانے کی جرات نہ ہوتھی،آج پاکستان کے بچے بچے کایہ مطالبہ ہے کہ قوم کی بیٹی اورپاکستان کی عزت کوفوری وطن واپس لاکرقوم کے زخموںپرمرہم رکھی جائے،اگرعمران خان اس باربھی خالی ہاتھ لوٹے توقوم یہ سمجھنے پرمجبورہوجائے گی کہ سابقہ حکمرانوںکی طرح موجودہ حکمران بھی صرف وصرف قوم کولولی پاپ دے رہے ہیںانہیںملک وقوم کی عزت اورتعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیںہے، مزید برآں قائدین اہلسنّت نے کہاکہ مہنگائی کے سونامی اورعفریت نے قوم کونگل لیاہے،اگرمہنگائی کی موجودہ رفتاربرقراررہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاںکرنے پرمجبورنہ ہوجائیں،خداراریاست مدینہ کے دعویدارحکمران ریاست مدینہ کے خلفائے راشدینؓ کے طرزحکمرانی کامطالعہ کرتے ہوئے ان کے اندازحکمرانی کوسامنے رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔

مزیدخبریں