پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دینے کی قرارداد جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سروسز ہسپتال میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی لگانے کیخلاف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہ تمغئہ جمہوریت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال لاہور میںنرسوں پر نقاب پہننے پر پابندی لگانا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام میں عورت کیلئے پردہ جائز ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ سروسز ہسپتال میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی لگانے کا نوٹس لیں۔ ذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ہارون عمران گل کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان آ رمی چیف جنرل قمر جاوید بوجوہ کی ملکی سلامتی کے لئے بطور پروفیشنل سولجر کردارادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے، کہ پاکستان آرمی کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پر تمغئہ جمہوریت سے نوازا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...