کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کیس انضباطی کمیٹی کے سپردکرنے کا فیصلہ

Jul 10, 2019

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ (قطر)کیلئے نیشنل فٹبال ٹیم کا کیمپ 5مئی 2019سے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں آرگنائز کیا تھا جس کیلئے منتخب کھلاڑیوں کو لیٹر نمبر PFF/GS/HEAD-COACH /002بتاریخ 30اپریل 2019جاری کیا گیا تھا۔ جس میںمنتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مذکورہ کیمپ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کھلاڑیوں میں پاکستان واپڈا کے محمد عمر حیات ، احمد فہیم، مزمل حسین، علی عذیر، کے الیکٹرک کے محمد ریاض، علی خان نیازی، سوئی سدرن گیس کے محمود خان اور احسان اﷲ شامل تھے جبکہ متوازی فیڈریشن کے کیمپ کابحیثیت کوچ حصہ بننے پر محمد حبیب (پاکستان واپڈ)، عیسیٰ خان (کے الیکٹرک) اور شہزاد انور(پی اے ایف) بعدازاں ٹیم کے ہمراہ قانونی باڈی جو پاکستان میں فٹبال کی گورننگ باڈی ہے ۔اس سے بغیراین اوسی حاصل کئے ملک سے باہرجانے کا سخت نوٹس لیا ہے اور پی ایف ایف کے دستور اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے مذکورہ تمام کوچز اور کھلاڑیوں کے کیسزپی ایف ایف کی انضباطی کمیٹی کے سپرد کردئے ہیں۔ انضباطی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک مذکورہ کوچز اور کھلاڑی کسی بھی فٹبال کمپٹیشن یا سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل نہ ہونگے۔

مزیدخبریں