کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیوارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعامسترد کردی۔عدالت نیقراردیا وارنٹ پرتوعمل ہوچکا، اب کیسے معطل کرسکتے ہیں؟تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت میں فاضل جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے قرار دیا کہ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد ہوچکا ہے ، اب کیسے معطل کرسکتے ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے بتایا آغا سراج سمیت 20 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائرکر دیا ہے، ا?غا سراج جیل میں ہیں اور فیملی ملک سے فرار ہوچکی ہے، ان کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے۔نیب کا کہنا تھا ا?غا سراج درانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، انھوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، غیر قانونی بھرتیاں کیں اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے، اہم شواہدحاصل کرلیے، جس پر عدالت نے کہا چاہتیہیں ایک ہی عدالت کیس کومکمل سنیاورفیصلہ کرے۔وکیل صفائی نے درخواست ضمانت سننے کی درخواست کی جس پر جسٹس اقبال نے کہا گرمیوں کی تعطیلات کی وجہ سے فوری سماعت ممکن نہیں۔عدالت نے فریقین سے سات اگست کو دلائل طلب کرلیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سراج درانی کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کیلئے استدعا مسترد کردی
Jul 10, 2019