حمزہ شہباز کی آج احتساب عدالت پیشی،ن لیگ کی احتجاج کی کال

لاہور( آن لائن )قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی ، نائب صدر( ن )لیگ حمزہ شہباز شریف کی آج بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن لاہور نے کارکنوں کو بھرپور احتجاج کی کال دے دی، پارٹی رہنما سے اظہاریکجہتی کیلئے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں سے زیادہ سے زیادہ افراد لے کر آنے کی ڈیوٹی سونپ دی گئی ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل کیے جانے پر کارکن کیمپ جیل بھی پہنچے ، حمزہ شہباز شریف کی لیگل ٹیم مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ہونے کے بعدقانونی تقاضے دیکھتے ہوئے ضمانت کیلئے درخواست تیار کرے گی اور آئندہ دو روز میں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...