ورلڈ جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپیئن شپ : پاکستان کے علی حیدر نے ایرانی کھلاڑی کو ہرا دیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) چین کے شہر کنگ ڈائو میں آئی بی ایس ایف ورلڈ جونیئر انڈر21-سنوکر چیمپیئن شپ شروع ہو گئی، چیمپیئن شپ میںپاکستان کی نمائندگی قومی جونیئر انڈر18-چیمپیئن محمد مدثر شیخ اورقومی جونئیر انڈر21-چ یمپیئن علی حیدر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ چیمپیئن شپ کے دوسرے روزگوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے علی حیدر جوپہلی بار کسی انٹر نیشنل ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں نے منگل کو دو میچز کھیلے پہلے میچ میں انہوں نے ایران کے مہرشاد اوتاگواری کو 3-0سے شکست دی سکور یہ رہا : 72-0،79-11اور80-0 تاہم دوسرے لیگ میچ میں انہیں چینی کھلاڑی گینگ منگ کے ہاتھوں شکست کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی مدثر شیخ آج بدھ کو تھائی کھلاڑی جبکہ علی حیدر آسٹریا کے کھلاڑی سے لیگ میچ کھیلیں گے۔ جمعرات کو مدثر شیخ نیوزی لینڈ اور مصر کے کھلاڑیوں سے جبکہ علی حیدر ہانگ کانگ کے کھلاڑی سے اپنے آخری لیگ میچز کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...