ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کو اب دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی، عمران صاحب چھوڑنا نہیں ان کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے اظہار لاعلمی پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شاباش گھر بیٹھیں، جھوٹ بولیں اور الزام لگائیں، عمران صاحب چھوڑنا نہیں ان کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا، عمران صاحب گھبرانا نہیں، آپ تو موت بھی برداشت کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوتا ہے فرق سلیکٹڈ اور منتخب میں، ہر جگہ سے چھٹی، شاباش گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں، عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں، عمران صاحب کو اب دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2.5 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے اور جب ملک 5.8فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے تاہم عمران صاحب پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے۔