اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ویڈیوٹیپ کی کوئی ساکھ اوراہمیت نہیں ہے:شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی لندن میں ہیں جہاں وہ دولت مشترکہ کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ اظہاررائے کی آزادی کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی اورلندن میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ہیتھروایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ احتساب عدالت کے ایک معززجج کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کی گئی مبینہ ویڈیوٹیپ کی کوئی ساکھ اوراہمیت نہیں ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاروس کے دورے کاابھی کوئی منصوبہ نہیں اور دفترخارجہ ایسے کسی بھی بیرونی دورے کی تفصیلات جاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...