مقتول اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست خضرکی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

مقتول اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست خضرکی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔ شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی پل کے نیچے چھیپا مرکز پر ادا کی گئی نمازہ جنازہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جس کے بعد مرید عباس اور دوست خضر کی میتوں کو تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔ مرید عباس کی تدفین میانوالی پپلیاں اور خضر حیات کو جھنگ میں سپرد خاک کیا جائیگا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں اب تک کے سابق اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر جاں بحق ہوگئے تھے، ابتدائی معلومان کے مطابق ان پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی تھی۔فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے،مقتول کی اہلیہ اور اب تک کی اینکر زارا عباس کے مطابق مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ٹائرز کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی۔پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی ماری جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔مرید عباس بول ٹی وی سے منسلک تھے جبکہ وہ بزنس پلس،سماء اور اب تک ٹی وی میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔۔۔مرید عباس نے جنوری 2016 میں معروف ٹی وی اینکر زارا عباس سے شادی کی تھی اور ان کا ایک کمسن بیٹا ہے۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ مقتولین کو سینے پر لگنے والی گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مرید عباس کو 4 گولیاں ماری گئیں جو کہ سینے،کمر اور ہاتھ پر لگیں۔جبکہ خضرحیات کو 3 گولیاں ماری گئیں جو ان کی کمر،سینے اور ران پر لگیں۔

ای پیپر دی نیشن