وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پرکراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزرا سید علی حیدر زیدی، محمد حماد اظہر اور محمد فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اور ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم سے کاروباری شخصیات ، ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن ٹیکسٹائل، چمڑے کی صنعت، ادویات سازی، سیمنٹ، اسٹیل اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مختلف وفود ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پارٹی رہنمائوں اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرکراچی پہنچ گئے
Jul 10, 2019 | 13:40