اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن نے اینکر پرسن مرید عباس کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے مرید عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت اور سوگوار خاندان میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔