اسلام آباد(این این آئی) محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی۔ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلور ملز کو سرکاری گندم ایک ہزار 475 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی اور سستی سرکاری گندم کے اجرا سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ترجمان کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 اور ریٹیل قیمت 860 روپے ہوگی جب کہ 10کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 419 اور ریٹیل قیمت 430 روپے بنتی ہے۔
تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر کوٹہ، فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع
Jul 10, 2020