واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق سیفٹی پر تشویش کے باعث پابندی لگائی گئی۔ بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔ پی آئی اے امریکہ کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلا سکے گی۔ ترجمان پی آئی اے نے امریکہ کی جانب سے قومی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای میل بھیجی ہے۔ امریکہ کے خدشات کو دور کریں گے۔