اسلام آباد+لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی اور پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 27 جولائی کو ادا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے پیش نظر تمام محکمے اپنے ملازمین کو جولائی کی تنخواہ 27 تک دے دیں۔ اسی طرح پنش بھی اسی تاریخ تک ادا کر دی جائے۔
وفاقی،پنجاب حکومت کا عید پر ملازمین کو تنخواہیں، پنشن ادا کرنے کا حکم
Jul 10, 2020