اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سریناعیسیٰ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)میں ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہو گئیں۔ ایف بی آر حکام نے سارینا عیسیٰ کو لندن جائیدادوں کی خریداری پر نوٹس جاری کیا تھا۔ سارینہ عیسیٰ جائیدادوں کی خریداری کے حوالہ سے ریکارڈ ساتھ لے کر آئی تھیں اور انہوں نے تحریری جواب بھی جمع کروایا۔ ایف بی آر کے انٹرنیشنل ٹیکسز زون اسلام آباد نے گذشتہ ہفتے سارینہ عیسیٰ اور ان کی بیٹی سحر عیسیٰ اور بیٹے ارسلان عیسیٰ کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ایف بی آر حکام کے سامنے پیش
Jul 10, 2020