خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹوں کو روزانہ کی بنیاد پر روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں سے جوبھی مال برآمد ہوا ہے سرکاری ریٹ پر مارکیٹ میں لاکر فروخت کیا جائے اور جو دکاندار زائد نرخ وصول کررہے ہیں ا ور ان کے ریٹ عام مارکٹ سے زیادہ ہیں ان کیخلاف بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔