ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکاچک 72این پی اوربستی کمہاراںکاہنگامی دورہ

Jul 10, 2020

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکاچک 72این پی اوربستی کمہاراں کا ہنگامی دورہ، صفائی ستھرائی‘سیوریج سسٹم اوردیگرمسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چوہدری آصف مجیدنے موقع پرموجودچیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ، ایکسیئن میونسپل کارپوریشن محمد انصر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ چک 72این پی اور بستی کمہاراںکے ساتھ ساتھ دیگرعلاقوںمیں صفائی ستھرائی اورسیوریج کے مسائل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عملہ صفائی کوفوری پابندکیاجائے کہ وہ ان علاقوںمیں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جہاں سیوریج کاپانی کھڑا ہے اس فوری ہٹایاجائے، مین لائنوںکی مکمل صفائی کرائی جائے اس میںکسی قسم کی کمی کوتاہی ہرگزبرداشت نہیںکی جائے گی، چک 72، بستی کمہاراں میں تمام مسائل کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

مزیدخبریں