کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہمی‘ سوئی سدرن کا جمعہ سے اتوار تک گیس بندش کا اعلان

اسلام آباد+کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سوئی سدرن گیس نے جمعہ سے اتوار تک سی این جی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کی گئی ہے اس لئے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے اتوار صبح آٹھ بجے تک سی این جی بند رہے گی۔ دریں اثناء آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو سی این جی سیکٹر کی گیس دینا قابل قبول نہیں، یہ مسئلے کا حل نہیں۔ پاور پلانٹس فرنس آئل سے چل سکتے ہیں۔ سی این جی سیکٹر کو پہلے ہی کرونا کے باعث بہت نقصان میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...