لاہور (نمائندہ خصوصی) ہڈیارہ کے علاقے میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر 3سالہ بچی عدن گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرکزی ملزم لیاقت علی سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 سالہ عدن فاطمہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔