لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں 82 کروڑ ڈالر کے اضافہ کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ 3 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔