مندرتعمیرکامعاملہ،شہداء فاؤنڈیشن نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرلیا

Jul 10, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی کے لئے رجوع کرلیاہے ،اس حوالے سے ترجمان شہداء فاؤنڈیشن نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کو رہنمائی کے لئے بھیجے گئے سوال کو نامکمل قرار دیتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی کرے کہ کیا حکومت پاکستان غیر مسلموں کے عبادت خانوں کی تعمیر کے لئے سرکاری زمین یا سرکاری فنڈ دے سکتی ہے ،شہداء فاؤنڈیشن نے اسلامی نظریاتی کونسل سے استفسار کیا ہے کہ کیا حکومت پاکستان غیر مسلموں کے عبادت خانوں کی تعمیر کے لئے سرکاری زمین وقف کر سکتی ہے،کیا حکومت غیر مسلموں کے عبادت خانوں کی تعمیر کے لئے سرکاری فنڈ دے سکتی ہے،اس حوالے سے ترجمان شہدائ￿ فاؤنڈیشن آف پاکستان حافظ احتشام احمد نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کو ایک خط تحریر کیا ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’بلا شبہ غیر مسلم اقلیتوں کو اسلام نے حقوق دیئے ہیں،اسلام غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے جہاں تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ ہے تو اس حوالے سے بھی اختلاف صرف اس نکتے پر ہے کہ کیا حکومت پاکستان مندر کی تعمیر کے لئے سرکاری زمین یا سرکاری فنڈ دے سکتی ہے۔

مزیدخبریں