اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں ریلوے گالف فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت میں ریلوے کی جانب سے گالف کلب کی فزیبلٹی اور کنسلٹنٹ کی رپورٹ پیش کردی گئی،عدالت نے رپورٹ پر فریقین سے رائے طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ریلوے گالف فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا رپورٹ آج پیش ہونے کے باعث اسے زیر غور نہیں لائیں گے، وکیل نے بتایا کہ عدالت کے حکم کے باوجود ایم ایچ وی ایل کی جانب سے آڈٹ میں تعاون نہیں کیا گیا،وکیل ایم ایچ وی ایل نے عدالت کو بتایا کہ اکاونٹس پہلے سے ہی ریلوے کے پاس ہیں۔
سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب کی فزیبلٹی، کنسلٹنٹ رپورٹ پیش
Jul 10, 2020