اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Jul 10, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،زیریں سندھ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیراور میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب،سندھ، خیبرپختونخواہ ،بلوچستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، بالاکوٹ،47، کاکول 32، دیر 5، پاراچنار 3، سندھ، کراچی سرجانی ٹائون 31، نارتھ کراچی 33، مسرور بیس 10، فیصل بیس8 ،اولڈ ایئر پورٹ 7، صدر، یونیورسٹی روڑ ، ناظم آباد 6، لانڈھی، جناح ٹرمینل، کیماڑی 4 ، گلشن جدید ایک، پنجاب، قصور 12، مری 4،اسلا م آبادبوکڑہ 3،کشمیر، گڑھی دوپٹہ 7،بلوچستان،زیارت اور ماڑہ میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، سبی 45 ، نوکنڈی، دالبندین اور موہنجوداڑمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں