کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا تعزیتی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں حریت دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند رہنما محمد یاسین عطائی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا ۔یاسین عطائی کو بھارتی قابض انتظامیہ نے گزشتہ سال اگست میں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد گرفتار کر کے اترپردیش جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند کررکھا ہے ۔ اجلاس میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاگیا ۔

ای پیپر دی نیشن