اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صبور احمد کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے سینٹورس مال اسلام آباد کا دورہ کیا اور مذہبی متبرکات و نوادرات کی نمائش دیکھی۔ وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر ممبران شامل تھے۔سینٹورس مال کی انتظامیہ کے عہدیداران نے چیمبر کے وفد اور دیگر شخصیات کا خیرمقدم کیا. وفد نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا اور مذہبی فضیلت اورانہیں روحانی اہمیت کی نادر اشیاء کی زیارت کرائی گئی ۔ان متبرکات میں غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، کلید کعبہ، زم زم، اور دیگر متبرکات شامل ہیں۔ صدر چیمبر صبور ملک نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان کو اس روح پرور نمائش کے انعقاد پرکو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد میں وفد نے آم کے سٹال کا دورہ بھی کیا۔ چیئرمین سردار تنویر نے کہا کہ نمائشیں مقامی اور غیر ملکی سرمایاکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حکومت ملک میں سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔
راولپنڈی چیمبرکے صدر کی قیادت میںوفد کاسینٹورس مال کا دورہ
Jul 10, 2020