دنیابھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد5لاکھ54ہزار676ہوگئی

دنیابھرمیں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد5لاکھ54ہزار676ہوگئی،جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد71لاکھ14ہزار68 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں ، تاہم دنیابھرمیں کورونا کے 71 لاکھ14ہزار68مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعدادایک کروڑ22لاکھ90ہزار458ہوگئی۔امریکامیں کوروناسےمزید852اموات ہوئیں ،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعدادایک لاکھ35ہزار787ہوگئی،امریکامیں کورونا سے 31لاکھ 96ہزار 383افرادمتاثر ہوئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کوروناسے2لاکھ23ہزارسےزائدافرادمتاثر ہوئے، سعودی عرب میں کوروناسےمزید41اموات ہوئیں ،مجموعی اموا ت کی تعداد2ہزار100ہوگئی،اٹلی میں کوروناسے2لاکھ42ہزارسےزائدافرادمتاثر ہوئے،اٹلی میں کوروناسےمزید12اموات ہوئیں ، تعداد34ہزار926ہوگئی،برطانیہ میں کوروناسے2لاکھ87 ہزار621افرادمتاثر ہوئے،برطانیہ میں کوروناسےمزید85اموات،تعداد44ہزار602ہوگئی۔
میکسیکومیں کوروناسے2لاکھ75ہزارسےزائدافرادمتاثر ہوئے، میکسیکومیں کوروناسےمزید782 اموات ہوئیں ،تعداد32ہزار796ہوگئی،ایران میں کوروناسے2لاکھ50 ہزارسےزائد افراد متاثر ہوئے،ایران میں کوروناسےمزید221اموات کے بعد کل اموات کی تعداد12ہزار305ہوگئی،چلی میں کوروناسے3لاکھ6ہزارسےزائدافرادمتاثر ہوئے،چلی میں کوروناسےمزید109اموات کے بعد کل اموات تعداد6ہزار682ہوگئی۔
روس میں کوروناسے7لاکھ7ہزارسےزائدافرادمتاثر ہوئے اور 10ہزار843 اموات ہوئیں،بھارت میں کوروناسے7لاکھ94ہزارسےزائدافرادمتاثر ہوئے اور مجموعی اموات کی  تعداد 21 ہزار 623 ہوگئی،برازیل میں کوروناسے17لاکھ27ہزار279افرادمتاثر ہوئے،برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد68ہزار355ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن