شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اَن کی بہن کِم یو جونگ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں کوئی بھی حیران کن بات ہو سکتی ہے، امریکہ کے ساتھ سربراہی مذکرات کا ابھی کوئی امکان نہیںتاہم اگر مذاکرات ہوئے تو اس کا زیادہ فائدہ امریکہ کو ہی ہو گا۔ خبررساں ادارے کے مطابق کِم نے اپنی ذاتی رائے میں کہا کہ اس سال لیڈر کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ایک اور سربراہی اجلاس ہونے کا امکان نہیں ہے لیکن کوئی بھی حیران کن بات ہو سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہانہیں امریکہ میں حالیہ یوم آزادی کی تقریبات کی ریکارڈنگ دیکھنے کی خصوصی اجازت ملی ہےاور ان کے بھائی نے انہیں ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرنے اور انہیں اپنے کام میں کامیابی کی خواہشات بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔کم یوجونگ نے مزید کہا کہ ہمارا ذرا بھی ارادہ نہیں ہے کہ امریکہ کو خطرہ لاحق ہو۔واضع رہے 2017 میں کم جونگ ان اور ٹرمپ کے درمیان دھمکیوں اور توہین آمیز کلمات کا تبادلہ ہوا تھا کیونکہ 2018کے اوائل میں شمالی کوریا نے اپنے میزائل اور جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کو تیزی سے آگے بڑھایا تھا۔دونوں رہنماں کے درمیان 3 ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن وہ شمالی ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام یا پیانگ یانگ پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے بارے میں سمجھوتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
امریکہ کے ساتھ سربراہی مذکرات کا ابھی کوئی امکان نہیں،کم یوجونگ
Jul 10, 2020 | 11:44