پاکستان کاٹڈی دل کےباعث غذائی تحفظ کودرپیش خطرے سےنمٹنےکےلئےعالمی لائحہ عمل پرزور

Jul 10, 2020 | 14:27

ویب ڈیسک

پاکستان نے ٹڈی دل کے باعث غذائی تحفظ کو درپیش خطرے سے نمٹنے کے لئے تعاون پرمبنی مضبوط علاقائی اورعالمی لائحہ عمل پرزوردیاہے۔

ان خیالات کا اظہار ٹڈی دل پر قابو پانے کے قومی مرکز کی طرف سے غیر ملکی سفارتکاروں کو  اسلام آباد میں دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا گیا۔بریفنگ کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹڈی دل کا حالیہ حملہ گزشتہ 25برس میں سب سے بدترین ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ ٹڈی دل خطے کے دوسرے ملکوں کے علاوہ افریقہ اور بحیرہ احمر سے پاکستان میں آرہی ہے۔ قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سید فخر امام نے بریفنگ دینے والی ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر چین، برطانیہ اور جاپان کے کردار کو سراہا۔وفاقی وزیرنے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کی طرف سے پاکستان کو امداد کی فراہمی کوبھی سراہا۔صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے وضع کئے جانے والاقومی لائحہ عمل حکومت کی حکمت عملی کامظہر ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مزیدخبریں