سوڈان کے چھ وزراءنے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے ہیں اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ان کے استعفے قبول کر لیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ خزانہ ، خارجہ اور توانائی کے وزراءسمیت کابینہ کے چھے ارکان اپنے عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے وزیرصحت کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ عبوری کابینہ کے لیے سات نئے وزراءنامزد کیے ہیں۔
سوڈان کے وزیراعظم نے چھ وزراءکے استعفے قبول کر لیے، وزیر صحت برطرف
Jul 10, 2020 | 15:33