شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) سٹی کے صدر منور اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے قول وفعل میں پائے جانیوالے تضاد ات نے انہیں بری طرح ایکسپوز کردیا ہے عوام میڈیا دشمن اور وعدہ شکنی کے عادی حکمرانوں کومزید مہلت دینے کیلئے تیار نہیں حکمرانوںنے اقتدار میں آنے سے قبل قوم سے جو وعدے کئے تھے ان میں کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا الٹا عوامی مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، منور اقبال نے کہا کہ عمران کی سیاست ملکی معیشت کی تباہی، جمہوری کلچر کو تباہ کرنے اور عوام کے استحصال پر مبنی ہے، حکومت عملاً طاقتور مافیا زکے ہاتھوں یر غمال ہے جو ملکی امور پر اثر اندازہو رہے ہیں منافع خوروں، ذخیر ہ اندوزوں ، قبضہ مافیا اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں جن کے خلاف آواز اٹھانے والے اپوزیشن رہنمائوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حکمرانوں نے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا : منور اقبال
Jul 10, 2021