قربانی قرب الٰہی کا ذریعہ‘ اسلام کا امتیازی وصف ہے: اکبر نقشبندی

Jul 10, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی قرب الٰہی کا ذریعہ اور اسلام کا امتیازی وصف ہے،ہر صاحب نصاب پر قربانی واجب ہے،جانور کی قربانی کی بجائے رفاہی کام یا غریب کو رقم دینے سے واجب ادا نہیں ہوگا،موجودہ صورتحال میں کسی کے گھر میں راشن دینا یا کسی غریب مسکین سے تعاون کرنا قربانی میں ہرگز شمار نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کی نمود و نمائش سے گریز کیا جائے۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہیے،ہر خیر کے عمل کی طرح قربانی میں بھی اخلاص کا جذبہ بہت ضروری ہے۔قربانی کا مقصد رضائے الٰہی اور مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

مزیدخبریں