فاطمہ جناح نے مسلم خواتین میں آزادی کا جذبہ جگایا:چوہدری مشتاق 

Jul 10, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے آمریت کے غلبے کے باوجود قائد کے وژن کیلئے جدوجہد کی، محترمہ فاطمہ جناح فولادی اعصاب کی مالک شخصیت تھیں، فاطمہ جناح آخری سانس تک اپنے بھائی کی قوت بنی رہیں، مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں لازوال کردار نبھایااورمسلم خواتین میں آزادی کا جذبہ جگایا،اپنے ایک بیان میں چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے ہر قدم پر اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ نبھایا، اس عظیم ہستی کو ہم سے بچھڑے 54 برس بیت گئے مگر پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے چھوڑے گئے نقوش آج بھی تازہ ہیں۔

مزیدخبریں