کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 7 رکنی بورڈ تشکیل 

Jul 10, 2021

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 7 رکنی بورڈ تشکیل دیدیا جس میںنعمان چٹھہ، میاں طارق محمود، چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، چوہدری بلال ناصر چیمہ، ہمایوں رشید، مرزا نثا بیگ اور میاں ارشد مظہر ایڈووکیٹ شامل ہیں، مقرر کردہ بورڈ امیدواروں کی طرف سے ملنے والی درخواستوں کے بعد انٹرویو کرکے ٹکٹیں جاری کریگا۔

مزیدخبریں