اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: محمد ندیم بٹ

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار ) ڈی ایس پی ٹریفک محمد ندیم بٹ نے اپنی نگرانی میں پنڈی بھٹیاں اور جلالپور بھٹیاں میں ہیوی ٹریفک کے خلاف بھرپور کارروائی کراتے ہوئے ڈمپروں اور ٹرکوں کے چالان کرائے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا ہیوی ٹریفک حادثات کا باعث بنتی ہے ٹریفک پولیس حافظ آباد ان کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کیخلاف سپیشل مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک محمدندیم بٹ نے ٹریفک پولیس کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...