گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اللہ کریم کے ہاں قربانی کے جانور کا گوشت نہیں مسلمان مومن کا تقوی پہنچتا ہے. جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی ،مسلمانوں کو چاہیے کہ دکھاوے اور نمائش سے نکل کر رضائے الہی کے حصول کی خاطر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے قربانی کا اہتمام کریںیہ قربانی کی عظیم الشان مثال فقط اسلام کا ہی خاصہ ہے۔اللہ کریم نے اعمال کا اجر نیتوں سے مشروط فرمایا ہے لہذا نیک نیتی سے رضائے الہی کے حصول کی خاطر کیا جانے والا عمل ہی قابل قبول ہے قربانی کا جانور روز محشر اپنے مالک کی سواری بنے گا لیکن اگر قربانی فقط دکھاوا اور دنیاداری کی غرض سے ہو گی تو اخروی زندگی میں کوئی فاعدہ نا دے سکے گی۔