گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان گورائیہ ،ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر صاحبزادہ خالد مسعود چشتی ، انجمن اساتذہ پاکستان گوجرانوالہ کے صدر رانا شازب خاں ، شاہد اقبال گوندل،عرفان اللہ کاہلوں اور غلام محی الدین ڈار نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی داخلہ مہم پرائیویٹ سکولز کے کھلے رہنے سے شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹیچرز شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ،سرکاری تعلیمی ادارے چھوڑ جانے والے طلبا ذاتی وجوہات کا بنیاد پر سکول چھوڑ گئے ہیں جنہیں ڈنڈے کے زور پر واپس نہیںلایا جا سکتا ،ٹیچرز رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم سکولز اپنی حالیہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔ صوبائی وزیر تعلیم مرادراس کی طرف سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے باوجود ٹیچرز کو سکولز میں حاضری کا پابند کرنا لمحہ فکریہ ہے جس پر صوبائی وزیر تعلیم کو نوٹس لینا چاہیے۔