ناقص پالیسیوں  سے ہر پاکستانی مشکلات سے دوچار ہے:محمود بشیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر وایم این اے مسلم لیگ (ن) چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں  سے ہر پاکستانی مشکلات سے دوچار ہو چکا ہے ،جتنے سہانے خواب موجودہ حکومت نے عوام کو دکھائے تھے ان میں سے کوئی بھی وفا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ مہنگائی نے بائیس کروڑ عوام کو جکڑ رکھا ہے جس سے وہ خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے مگر ریاست مدینہ کا ڈھونگ رچا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ہے۔میاں نوازشریف کا دور حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور معاشرے کی ترقی کا عظیم دور تھا جو کہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا ۔میاںنواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں تاریخ ساز ترقی ہوئی۔مسلم لیگ (ن) الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائیگی اور سابق دور حکومت میں رہ گئے نامکمل میگا پراجیکٹس کو مکمل کریگی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...