لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے ورکرزویلفیئر فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں

Jul 10, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر )لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے معلومات تک رسائی ایکٹ کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سے ورکرزویلفیئر فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی آر کو سیکشن 11کے تحت خط ارسال کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایف بی آرنے ورکرزویلفیئر فنڈز کے تحت جتنے فنڈز جمع کئے ہیںاور جو رقم ویلفیئر ز فنڈزکی گورننگ باڈی کو واپس کی ،ان تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈزصوبائی اتھارٹیز جمع کر کے انڈسٹریل سٹبلشمٹنٹ کمیٹی کوجمع کراسکتی ہیںتاکہ یہ پیسہ ورکرزکی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا سکے۔ایف بی آر نے انڈسٹریل اسٹیٹس کونوٹسز جاری کر کے ورکرزویلفیئر فنڈزجمع کرانے کاکہہ دیا ہے جو کہ خلاف قانون ہے ، یہ ٹیکس صوبائی اتھارٹیز جمع کر سکتی ہیں،ایف بی آرآج تک ورکرزویلفیئر فنڈزکی مدمیں جو رقم جمع کی ہے اور کتنا اجراء کیا گیا ہے اس کی تفصیلات ایف بی آرسے مانگی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں