دوحہ(این این آئی) قطر کی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد 12 جولائی سے سیاحتی و فیملی ویزے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر میں کرونا وائرس کے باعث اب تک کل اموات 598 ہوچکی ہیں۔ جبکہ 2 لاکھ 23 ہزار 31 کرونا کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں برس اپریل میں قطر میں داخل ہونے والے پاکستانیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جن کے تحت قطر آنے والے پاکستانیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ اور 10 روز قرنطینہ بھی لازمی قرار دیا گیا تھا۔
قطر کا پیرسے سیاحتی و فیملی ویزے بحال کرنے کا اعلان
Jul 10, 2021