ہیٹی میں صدر کا قتل، دوامریکیوں سمیت 17مشتبہ افراد گرفتار

پورٹ او پرنس (این این آئی )ہیٹی میں صدر کے قتل کے الزام میں 2 امریکیوں سمیت 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاتلانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ تاحال پکڑا نہ جاسکا،     قتل میں ہیٹی حکام نے غیرملکیوں کو ملوث قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے صدر کی زخمی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ صدر کے قتل کے بعد ملک کا کنٹرول عبوری وزیراعظم نے سنبھال لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن